Khuli Tareekh- کُھلی تاریخ

Khuli Tareekh- کُھلی تاریخ

Regular priceRs.1,800.00
/

  • In stock, ready to ship
  • Inventory on the way
مصنفہ : ڈاکٹر حِنا جمشید
کتاب کی تفصیل:
ادب سے جھلکتا ہمارا ماضی
اس کتاب کو لکھنے کی واحد وجہ اس تاریخ پاکستان کی تفہیم تھی جو اپنے مخمصوں کے باعث ابتدا ہی سے کئی طرح کا ابہام اور پیچیدگیاں اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ مابعد جدیدیت کے زیر اثر نو تاریخیت کے تنقیدی رجحان کے معاونتی مطالعے نے میرے لیے اس تفہیم کو مزید دلچسپ بنادیا۔ ادب، ثقافت اور تاریخ کی اس باہمی آمیزش کے سبب پاکستان کی مختصر مگر جامع تاریخ اس لیے بھی اہم ہو جاتی ہے کہ اس میں ہمارے تخلیقی ضمیر کا وہ رنگ شامل ہے جو پاکستان کے منتخب ادبا کے تخلیقی مُتون میں کہیں پوشیدہ تو کہیں عیاں، تاریخی بیانیوں کی تفہیم میں ہمیں ماضی کے اس عہد سے روشناس کراتا ہے، جس کی پر پیچ راہ گزر سے گزر کر ہم یہاں تک پہنچے ہیں ۔ تاریخ میں ڈوبنے اور ابھرنے کا یہ ایسا دلگداز مرحلہ تھا، جس نے مجھے کئی کئی دن تک ماضی کو ادبی و تاریخی متون کے جھروکوں سے کہیں حیرت تو کہیں غم سے دیکھنے پر مجبور کیا۔ ماضی کے شش جہات میں پھیلاؤ کے سبب اس موضوع کی وسعت کو دریا کی طرح کوزے میں بند کر دینا میرے لیے سب سے دُشوار امر تھا، پر صد شکر کہ ایک کڑے اور منتخب معروضی مطالعے کے سبب یہ مرحلہ دشوار بھی آخر کار طے ہوا اور پاکستان کی کئی سالہ تاریخ کے اہم واقعات کا احاطہ ممکن ہو پایا ـ

Shipping Time 3-4 Working Days in Pakistan

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

You may also like